14 جون 2013 - 19:30
ایران کا نظام جمہوری اصولوں پر استوار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایران کا نظام بھر پور طرح سے جمہوری اصولوں پر استوار ہے۔

ابنا: عباس عراقچی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام عوام کے فیصلے اور ان کے امنگوں پر مستحکم طریقے سے استوار ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے انتخابی عمل کے بارے میں امریکہ اور کینڈا کے حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز گيارھویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے ثابت ہوگيا کہ امریکی اور کنیڈین حکام ایران کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں اور ان میں تجزیہ کرنے کی توانائي بھی نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی اور کینڈین حکام کو ایران کے بارے میں اپنی فکر و نظر پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ گيارھویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت آنے والی حکومت کے لئے عظیم سیاسی حمایت قرار پائے گي جو کہ کچھ ہی دنوں میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کے  عظیم ٹرن آوٹ سے عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے ا مید ظاہر کی کہ نئي حکومت اس حمایت اور اقتدار کے سہارے جس کا سرچشمہ ملت ایران ہے اصولی خارجہ پالیسی جاری رکھے گي جو اسلامی انقلاب کے اعلی اصولوں پر استوار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲